تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سندھ،کم پانی ملنے کی سے کپاس کی فصل متاثر ہور رہی ہے،رانا عبدالستار

جنگ نیوز -
کراچی…سندھ اسمبلی کے رکن رانا عبدالستار نے کہا ہے کہ صوبے کو اس کے حصے سے کم پانی ملنے کی وجہ سے کپاس کی فصل متاثر ہورہی ہے۔جیو نیوز سے بات چیت میں رانا عبدالستار نے بتایا کہ پنجاب کی طرف سے چشمہ جہلم لنک کینال میں روزانہ تین ہزار کیوسک پانی چھوڑے جانے سے سندھ کو پانی کی فراہمی میں کمی آئی ہے اور صوبے کو حصے سے کم پانی مل رہا ہے جس کی وجہ سے بالائی سندھ میں کپا س کی فصل میں 15 لاکھ بیلز تک کمی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طورپر ملک میں پانی کی قلت ہے اور سیلابی نہر کو مستقل طور پر کھولنے سے سندھ کو کم پانی مل رہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.