5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ورلڈ کپ فٹبال کون جیتے گا؟ پیش گوئیوں میں اختلاف
جنگ نیوز -
سنگاپور…ورلڈ کپ فٹبال کون جیتے گا؟ جانوروں اورپرندوں کی پیش گوئیوں میں اختلاف پیدا ہوگیا ۔ جرمن آکٹوپس اور بھارتی چڑیا نے اسپین کے نام قرعہ فال نکالا ہے۔ مگر سنگاپوری طوطے اور ڈچ زرافے، لِیمور اور اونٹ نے ہالینڈ کو فاتح قرار دے دیا۔جرمنی کے آکٹوپس پال کی اب تک تمام پیش گوئیاں درست ثابت ہوچکی ہیں۔ فائنل کیلئے اسپین کی جیت کے بارے میں بھی ایسا ہوتا ہے یا نہیں۔ فیصلہ آج ہوجائے گا۔ بھارت کے شہر الہ آباد میں شمع نامی چڑیا نے بھی فائنل میں اسپین کی جیت کی فال نکالی ہے۔ ایک بار نہیں بلکہ دو مرتبہ نکالی گئی قرعہ ہسپانوی ٹیم کے نام رہی۔ شمع نے سیکڑوں لفافوں میں سے صرف اسپین کو ہی چنا۔ مگر سنگاپور کے علاقے لِٹل انڈیا میں طوطی” مانی“ کے سامنے جب ورلڈ کپ فائنل کی ٹیموں کے جھنڈوں پر مشتمل دو کارڈز رکھے گئے تو اس نے نیدرلینڈز کو منتخب کیا۔ مانی کی اس سے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی کی اسپین کے ہاتھوں شکست کی پیش گوئی درست ثابت ہوچکی ہے۔ ہالینڈ میں ایمسٹرڈیم چڑیا گھر کے ان مکینوں نے بھی ڈچ ٹیم کو فاتح قراردیا ہے۔ لیمور، اونٹ اور زرافے نے ہالینڈ کی ٹیم کو ظاہر کرنے والی نارنجی رنگ کی سبزیاں اور پھل کھاکر ہسپانوی ٹیم کے سرخ رنگ کو مسترد کردیا۔