تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

نوشہرہ،سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ختم،50مشتبہ افراد گرفتار

جنگ نیوز -
نوشہرہ…نوشہرہ کے نواحی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کاسرچ آپریشن ختم ہوگیا ہے،آپریشن میں دو شدت پسند کمانڈروں سمیت پچاس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا،جبکہ علاقے میں کرفیو نافذ ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق نوشہرہ کے نواحی علاقے زیارت کاکا صاحب میں شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز ،ایف سی اور الیٹ فورسز بھی نوشہرہ پولیس کی مدد کررہی ہے۔آپریشن کے دوران کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ آپریشن میں دو شدت پسندوں کمانڈروں قاری حضیفہ محسود اور ابو عباس سمیت پچاس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔گرفتار ہونے والے شدت پسند کمانڈروں کاتعلق وزیرستان سے بتایا جاتا ہے ۔گرفتار افرادسے 5 کلو بارودی مواد ،دیسی بموں میں استعمال ہونے والے ڈیٹو نیٹر اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔تمام گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.