5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اورکزئی ایجنسی،فورسز کی کارروائی میں15شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
پشاور…اپراورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائی جاری ہے۔آج کی جانے والی تازہ کارروائی میں بلیانہ ،تورسک اور تورسمت میں مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ۔کارروائی کے نتیجے میں 15 شدت پسند ہلاک اور 5زخمی جب کہ بمباری میں ان کے چار ٹھکانے تباہ ہوگئے ۔علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے اور مشتبہ گاڑیوں اور افراد کی مکمل تلاشی لی جارہی ہے۔