5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
شہید بے نظیر بھٹوکا مشن پورا کرنے کی جدوجہد جاری رکھیں گے،گوندل
جنگ نیوز -
میڈرڈ…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…پاکستان پیپلزپارٹی اسپین کے نو منتخب جنرل سیکرٹری چوہدری ساجد گوندل نے کہا ہے شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو مکمل کرنے کیلئے پارٹی کے شریک چیئرمین صدر پاکستان آصف علی زرداری کی قیادت میں بھر پور جدوجہد جاری رکھیں گے اور پارٹی کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ہر محاذ پر ناکام بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ واضح ہو کہ پاکستان پیپلز پارٹی اسپین کے صدرچوہدری عمر فاروق رانجھاکی صدارت میں منعقد ہونے والے اہم اجلاس میں چوہدری ساجد گوندل کو پاکستان پیپلزپارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر یورپ بھر سے پارٹی رہ نماؤں اور کارکنوں نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ا ن کی نام زدگی سے پارٹی مزید متحرک اور فعال ہوگی۔