تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

این آر او عملدرآمد کیس،سماعت فیصلے تک ملتوی کرنے کی درخواست

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست داخل کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ این آراو عملدرآمد کیس کی سماعت این آراو نظر ثانی درخواستوں کے حتمی فیصلے تک ملتوی کردی جائے۔ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بنچ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کل کر رہا ہے۔گذشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے وزارت قانون کو سوئس مقدمات کے حوالے سے نئی سمری وزیراعظم کو بھجوانے کا حکم دیا تھا، بصورت دیگر سیکرٹری قانون کو عدالت میں پیش ہونے کا کہا تھا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.