تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی،لیڈی ڈاکٹر سمیت چار افراد قتل کر دیے گئے

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک خاتون کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے وارکرکے سائرہ کو زخمی کردیا۔سائرہ کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسی۔مقتولہ پیشے سے ڈاکٹر ہے اور پولیس کے مطابق واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کاشاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ابراہیم حیدری تھانے کی حدود میں مسلح ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو وہاں موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر زمان ٹاون تھانے کا اہلکار 30سالہ اعجاز ولد خورشید زخمی ہوگیا جسے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔سرجانی ٹاون سیکٹر36-Gتیسر ٹاون میں چار نقاب پوش ملزمان داخل ہوئے اور فائرنگ کرکے 25سالہ سمیع ولد امیر کو ہلاک کردیا۔جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی نگینہ سینٹر کے قریب نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکل پر جانے والے 28سالہ شیفت جون ولد شمعون کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔مقتول شہری حکومت کے کال سینٹر میں ملازم تھا۔ ۔پیر آباد تھانے کی حدود قصبہ کالونی محمد پور کے رہائش پذیر 20سالہ حنیف ولد فانوس نے خود کو سر پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق مقتول نے بے روزگاری کے باعث خودکشی کی ہے۔تمام واقعات کا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.