5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پنجاب اسمبلی کی قرارداد،یورپ بھر میں پاکستانی نژاد صحافیوں کا احتجاج
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے خلاف قرارداد اورصحافتی فرائض وسرگرمیوں پابندیاں لگانے کی مجوزہ قانون سازی کے خلاف یورپ بھرمیں مقیم پاکستانی نژاد صحافیوں کے علاوہ مقامی صحافیوں اور صحافیوں کی عالمی تیظم ’آوٹ آف بارڈر‘ کے ایشیاء ڈیسک انچارج وینساں برسل نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے اس قرارداد کو ریات کے چوتھے ستون کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔ پاک پریس کلب فرانس کے صدر چوہدری شبیر بھدر ، سینئر نائب صدر زاہد مصطفی اعوان و دیگر نے اس قرارداد کو صحافیوں اور صحافتی اداروں پر حملہ قرار دیا ہے اور واضع کیا ہے کہ پاکستانی میڈیانے طویل جدوجہد اور بھاری قربانیوں کی بدولت جو مقام حاصل کیا ہے کسی صورت میں بھی اس کو ضرب لگانے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ادھر صحافیوں کی عالمی تیظم ’آوٹ آف بارڈر‘کے ایشیاء ڈیسک انچارج وینساں برسل اس سلسلے میں پاکستانی حکومت سمیت اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو بھی خط لکھیں گے۔ علاوہ ازیں فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی معروف سیاسی سماجی شخصیات نے بھی قراد داد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔