تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ایم ایم اے نے ایک بارقوم کو دھوکہ دیا، دوبارہ نہیں دے سکتے، سمیع الحق

جنگ نیوز -
پشاور…جمعیت علما اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کے اتحاد نے ایک بار قوم کو دھوکہ دیا دوبارہ دھوکہ نہیں دے سکتے، ایم ایم اے کے دوبارہ منظم ہونے کے خواب دیکھنے والے قوم کو دوبارہ دھوکہ نہیں دے سکتے۔ پشاور میں پارٹی دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کے دوبارہ منظم ہونے کے خواب دیکھنے والے قوم کو دوبارہ دھوکہ نہیں دے سکتے۔ مولانا سمیع الحق کا کہناتھا کہ ایک پارٹی حکومت کے اندر اور دوسری باہر ہے، ایم ایم اے کا اتحا د مشرق و مغرب کا ملاپ ہے۔ ان کا کہناتھا کہ پنجاب سمبلی کی میڈیا کے خلاف قرارداد کی مذمت کرتے ہیں، جعل سازوں نے ملبہ میڈیا پر گرادیا، پنجاب اسمبلی کی قرارداد جمہوریت اور آزادی رائے کی پامالی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.