تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اپراورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائیاں، 25شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
پشاور…اپراورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی تعداد25 ہوگئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائی جاری ہے۔آج کی جانے والی تازہ کارروائی میں تورکانڑے سمیت دیگر علاقوں میں بمباری کی گئی ۔جس کے نتیجے میں دس شدت پسند ہلاک اورپانچ زخمی ہوگئے کارروائی میں پانچ ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ۔اس سے پہلے بلیانہ ،تورسک اور تورسمت میں مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ۔کارروائی کے نتیجے میں15 شدت پسند ہلاک اور5زخمی ہوگئے ۔بمباری میں4 ٹھکانے پر تباہ ہوگئے ۔علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے اور مشتبہ گاڑیوں اور افراد کی مکمل تلاشی لی جارہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.