تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

صدر آصف زرداری چین کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری چین کا پانچ روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔ دورے کے دوران چین نے پاکستان کو5 کروڑ یوآن دینے کا اعلان کیا ۔صدارتی ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے دورے کے دوران چین کے صدر ، وزیراعظم اور چینی تاجروں سے ملاقاتیں کیں ، انہوں نے چیئرمین چائنیز پیپلز کنسلٹیٹو کانفرنس ، اقتصادی ترقی ، متبادل توانائی کے فورم سے خطاب اور شنکھائی نمائش میں پاکستان اور چین کے اسٹالز کا دورہ بھی کیا ۔ صدر کے دورے کے دوران پاکستان اور چین نے مختلف شعبوں میں ایک معاہدے اور چار یاد داشتوں پر دستخط کیے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.