5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پشاور کے مضافات میں سرچ آپریشن، شدت پسند کمانڈر سمیت220 گرفتار
جنگ نیوز -
پشاور…پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری نے پشاور کے نواحی علاقوں میں مشترکہ آپریشن کے دوران ایک اہم شدت پسند کمانڈر سمیت220 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی نواحی علاقے بڈھ بیر اور بھانہ ماڑی میں کی گئی۔ اس دوران بھانہ ماڑی سے ایک اہم شدت پسند کمانڈر کوگرفتار کیا گیا۔ دیگر علاقوں سے220 مشتبہ افراد گرفتارکئے گئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ جن میں5 کلاشنکوف،20 پستول ،548 کارتوس اور دیگراسلحہ شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران8 کلو چرس بھی برآمد کی گئی۔