5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مسلم لیگ ن اپنے مقاصد کی تکمیل کیلئے میڈیاکو دبا رہی ہے،منورحسن
جنگ نیوز -
گجرات…جماعت اسلامی کے امیر سیدمنورحسن نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ ن اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے میڈیاکو دبا رہی ہے۔وہ گجرات میں کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہے ہیں اور انکا اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہ جاتا۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران شریف کورٹس کی طرح شریف میڈیا کے چکر میں ہے اور وہ میڈیا کو دبانے کے تمام ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ،بھارت اور اسرائیل ملک میں مذہبی لڑائی کروانا چاہتے ہیں جس کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی تمام مذہبی جماعتوں اور علما کو متحد ہوکر امن کے فروغ کے لیے کام کرنا ہوگا۔