5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور:ورلڈ پاسبان ختم نبوت دہشتگردی او رڈرون حملوں کیخلاف مظاہرہ
جنگ نیوز -
لاہور…ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور ڈرون حملوں کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی ،امریکہ اور ڈرون حملوں کے خلاف کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کی آڑ میں مسلمانوں کو بدنام کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام ناموس رسالت اور پاکستان کے دفاع کے لیے اکٹھے ہیں۔ مظاہرین نے داتا دربار پر خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن اپنی کارستانیوں سے عوام اور علما کے اتحاد کو پارا پارا کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی رہنما اس سازش کوسمجھیں اور فرقہ وارانہ بیانات سے گریز کرکے عوام کو دہشت گردوں کے خلاف متحد کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔