تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

طالبان منظم ہو رہے ہیں،ان کیخلاف آخری دم تک لڑینگے،ارشد عبداللہ

جنگ نیوز -
پشاور…صوبہ خیبر پختون خوا کے وزیر قانون و پارلیمانی اموربیرسٹر ارشد عبداللہ نے کہا ہے کہ طالبان دوبارہ منظم ہو رہے ہیں اور چھپ کر حملے کررہے ہیں لیکن ہمارا عزم ہے کہ آخری دہشت گرد تک یہ جنگ لڑیں گے۔چارسدہ کے علاقہ بہلولہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب اور جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر ارشد عبداللہ کا کہنا تھا کہ آج سے دو سال قبل ہماری پوزیشن کمزور تھی لیکن آج شدت پسند میدان چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ارشد عبدللہ نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے اس رپورٹ کیلئے سروے مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں کی گئی ہے جہاں اس وقت صوبائی حکومت کے خلاف ایک تاثر موجود تھا ۔ تاہم صوبائی حکومت اصل حقائق کو منظر عام پر لانے کیلئے کچھ اقدامات کررہی ہے اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی بد نیتی کو ثابت کرنے کیلئے تمام شواہد اکھٹے کرکے انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کررہے ہیں۔ پولیس اور وزارت قانون ایک یا دو کیسز انکے خلاف لا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن ثابت ہونے پر ہر کسی کے خلاف ایکشن ضرور لیں گے لیکن بغیر ثبوت کے کسی کو بدنام کرنا مناسب نہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.