تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کوئٹہ: لوڈشیڈنگ، مہنگائی اوربدامن کیخلاف جماعت اسلامی کی ریلی

جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بدامنی کے واقعات کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی ریلی سائنس کالج چوک سے شروعہوکر میزان چوک پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ منعقد ہوا۔ ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے سینئر نائب امیر مولانا سراج الحق اورامیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالمتین اخونزادہ نے کی ۔احتجاجی ریلی میں شرکا نے پلے کارڈز اور بینزر اٹھائے ہوئے تھے جن پر مہنگائی، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور بدامنی کے واقعات کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماوں نے ان مسائل کے حوالے سے حکومت پر کڑی تنقید کی ان کا کہنا تھاکہ حکومت مہنگائی اور بدامنی کے واقعات پر قابو پانے میں قطعی ناکام ہوگئی ہے جبکہ دوسری جانب صوبے میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ جو حکومت عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہو جائے اسے حکومت میں رہنے کا کوئی جوازنہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور بدامنی کے واقعات پر فوری طور پر قابو پایا جائے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.