5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
افغانستان میں بس پر فائرنگ، پاکستانیوں کی ہلاکت پر رابطہ کمیٹی کا افسوس
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کے صوبے پکتیا میں پشاور جانے والی بس پرفائرنگ کے نتیجے میں متعدد پاکستانیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ علاوہ ازیں رابطہ کمیٹی نے لاہور کے علاقے کالا شاہ کاکو میں فیکٹری کی چھت گرنے کے المناک سانحہ میں متعدد افراد کے ملبہ تلے دب کر ہلاک اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ فیکٹری کے منہدم ہونے کی تحقیقات کرائی جائے اور اس کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے ہلاک ہونے والوں کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم ملیر سیکٹر یونٹ 96کے کارکنان اکرم علی اور ارشد علی کے والدحاجی عبدل الغفور ، نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 137کے کارکن شکیل قریشی کے والد مشتاق ایلجی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا ا ظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تما م سوگوار لوا حقین سے دلی تعزیت وہمدرد ی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار ن کو صبر جمیل عطا کرے ۔ ( آمین )