تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی: سینڈزپٹ کے ساحل پر4افراد ڈوب گئے، ایک کو بچالیا گیا

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے ساحلی علاقے سینڈزپٹ میں نہاتے ہوئے4افراد ڈوب گئے جن میں سے ایک کی لاش اور دو کو نیم بیہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا،جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ایدھی ذرائع کے مطابق کراچی کے ساحلی علاقے سینڈز پٹ کے دو مختلف مقامات پر چار افراد ڈوب گئے،ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں کے غوطہ خور جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کاآغاز کیا تاہم لہروں میں شدت ہونے کے باعث مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ڈوبنے والوں میں سے20سالہ دانیال اوررسول بخش کو نیم بیہوشی کی حالت میں باہر نکالیا گیا ،جبکہ غلام رسول کی لاش کو غوطہ خوروں نے باہر نکالا،جبکہ ڈوبنے والے ایک اور شخص نسیم اللہ کی تلاش جاری ہے ،لہروں میں شدت اوراندھیرے کے باعث ہوجانے کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات کاسامنا ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.