تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

یوگینڈامیں دو دھماکے،23 افراد ہلاک، اوباماکی مذمت

جنگ نیوز -
کمپالا ... یوگینڈا کے دارالحکومت کمپالا میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے ۔امریکی صدرباراک اوباما نے دھماکوں کی مذمت کی ہے۔پولیس چیف کالی کائی ہورا کے مطابق دھماکے کمپالا کے دو ریسٹورانٹس میں اس وقت ہوئے جب وہاں بڑی تعدادمیں لوگ فیفا ورلڈ کپ فٹبال کا فائنل میچ دیکھ رہے تھے۔دھماکوں کے نتیجے میں23 افراد ہلاک ہوگئے ۔ایک دھماکہ جنوب میں واقع ایتھوپیا ریسٹورانٹ میں ہوا جس میں 13 افراد ہلاک ہوئے جبکہ دوسرا دھماکہ رگبی سپورٹس کلب کے ریسٹورانٹ میں ہوا جہاں10 افراد ہلاک ہوئے ۔کمپالا سٹی کے پولیس ترجمان کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں اورایمرجنسی ٹیموں جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا ہے۔تاہم ابھی تک ان دھماکوں کی کسی نے ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔دوسری جانب امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان مائیک ہیمر نے کہا ہے کہ صدرباراک اوباما نے دھماکوں پر اظہارافسوس کرتے ہوئے اسے بزدلانہ فعل قراردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.