تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستان حقانی نیٹ ورک کیخلاف کاروائی کرے، امریکی سینیٹر

جنگ نیوز -
کابل ... امریکی آرمڈ فو رسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر کارل لیون نے کہا ہے پاکستان شمالی وزیرستان میں کاروائی کرنے سے ہچکچا رہا ہے جس کے باعث افغان جنگ متاثر ہورہی ہے۔ امریکی سینیٹر نے مطالبہ کیا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف کاروائی کرے۔ڈیموکریٹک سینیٹر کارل لیون نے کابل میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اقدامات کیے ہیں، اور طالبان کے خلاف کاروائی کی ہے مگر پاکستان کی جانب سے شمالی وزیرستان میں کاروائی کرنے میں ہچکچا رہا ہے جہاں ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ یعنی حقانی نیٹ ورک موجود ہے۔انہوں نے کہا پاکستان کے اس رویے سے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ متاثر ہورہی ہے اور پاکستانی علاقوں سے حقانی نیٹ ورک کے دہشت گرد افغانستان میں داخل ہو کر کارروائیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کو امریکہ کی طرف سے دہشت گرد وں کی بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.