تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دریائے کابل : وارسک اور نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب

جنگ نیوز -
پشاور…دریائے کابل میں وارسک اور نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ وارننگ سیل کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق دریائے کابل میں وارسک کے مقام پر پانی کا اخراج پچپن ہزار گیارہ سو دس کیوسک جبکہ نوشہرہ میں پانی کا اخراج سٹرسٹھ ہزار نوسو کیوسک ہے اور درمیانے درجے کا سیلاب ہے اس طرح دریائے سوات میں منڈا ھیڈورکس کے مقام پر پانی کا اخراج سترہ ہزار پانچ سو سٹرسٹھ کیوسک ہے اور معمول کے مطابق سیلاب ہے فلڈ وارننگ سیل کی اطلاعات کے مطابق خیرآباد اٹک کے مقام پر پانی کا اخراج چھیالیس ہزار تیرہ سو ہے اور کم درجے کا سیلاب ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.