5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نوشہرہ میں سرچ آپریشن،40مشتبہ افراد گرفتار
جنگ نیوز -
نوشہرہ…نوشہرہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے چالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔کئی علاقوں میں غیرمعینہ مدت کا کرفیونافذ کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ازاخیل کیمپ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگراداروں کی جانب سے آج علیٰ الصباح غیرمعینہ مدت تک کرفیونافذ کرکے سرچ آپریشن شروع کیاگیا۔ آپریشن کے دوران تیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں خودکار ہتھیار برآمد کرلیے گئے۔ادھر نوشہرہ کے علاقوں چراٹ شیخی،ستین کانے اورلکڑئی میں بھی پولیس اور سیکیورٹی فورسزنے غیرمعینہ مدت تک کرفیونافذکر کے سرچ آپریشن کے دوران10 مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا۔