5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
یوگینڈا میں فٹبال کے شائقین پر بموں سے حملہ،امریکی سمیت64ہلاک
جنگ نیوز -
کمپالا…یوگینڈا کے دارالحکومت کمپالا میں دو دھماکوں کے نتیجے میں ایک امریکی شہری سمیت64 افراد ہلاک ہوگئے ۔امریکی صدرباراک اوباما نے دھماکوں کی مذمت کی ہے۔پولیس چیف کالی کائی ہورا کے مطابق دھماکے کمپالا کے دو ریسٹورانٹس میں اس وقت ہوئے جب وہاں بڑی تعدادمیں لوگ فیفا ورلڈ کپ فٹبال کا فائنل میچ دیکھ رہے تھے۔دھماکوں کے نتیجے میں ایک امریکی شہری سمیت64 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے امریکی سفارت خانہ کے ترجمان نے اپنے ایک شہری کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔دھماکوں کی ذمے داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم یوگینڈا کے پولیس چیف نے خیال ظاہر کیا ہے کہ دہشت گردی کی اس کارروائی میں صومالیہ کے باغی ملوث ہو سکتے ہیں ۔ دوسری جانب امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان مائیک ہیمر نے کہا ہے کہ صدرباراک اوباما نے دھماکوں پر اظہارافسوس کرتے ہوئے اسے بزدلانہ فعل قراردیا ہے۔