تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فٹبال ورلڈ کپ: آکٹوپس ’بابا‘پال شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا

جنگ نیوز -
برلن …ورلڈ کپ فٹبال دو ہزار دس جہاں شکیرا کے وکا وکا اور ریفریز کے متنازع فیصلوں کی وجہ سے یاد رکھا جائیگا وہیں جرمنی کے آکٹوپس بابا"پال" کی پیش گوئیاں بھی کوئی نہیں بھولے گا، جو تمام کی تمام درست ثابت ہوئیں۔ پورے ٹورنامنٹ کے دوران آٹھ ٹانگوں والے پال کا ریکارڈ بے داغ رہا۔ اسپین کی نیدرلینڈز کیخلاف فائنل میں تاریخی فتح کے ساتھ وہ آٹھ بالکل ٹھیک پیش گوئیاں کرنیوالا مسٹر پرفیکٹ بن گیا۔ جرمن ٹیم کی فتح کے بارے میں سات بار اور آخری معرکے میں اسپینش ٹیم کی جیت کا پہلے ہی بتادینے والا پال دنیا بھر میں فٹبال شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ورلڈ کپ سے پہلے وہ یورو دو ہزار آٹھ میں بھی جرمن ٹیم کے چار میچوں کے بارے میں پیش گوئیاں کرچکا تھا۔ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں اسپین کے ہاتھوں جرمنی کی شکست کی پیش گوئی نے تو پال کی جان کو ہی خطرے میں ڈال دیا۔ جرمن شائقین کی جانب سے پال کو بھون کر کھا جانے کی دھمکی کے بعد اسپینش وزیراعظم کو اس کیلئے باڈی گارڈز کا انتظام کرنے کا مطالبہ کرنا پڑا۔ فائنل میں اسپین کی فتح شاید پال کی آخری پیش گوئی ثابت ہو، کیونکہ اس سائز کے آکٹوپس زیادہ سے زیادہ تین سال ہی جی پاتے ہیں جبکہ پال اس وقت ڈھائی سال کا عمر رسیدہ پینشنر ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.