تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسپین کا کم ترین گولز کے ساتھ ورلڈ کپ جیتنے کا منفرد عالمی ریکارڈ

جنگ نیوز -
جوہانسبرگ …اسپین کی فٹبال ٹیم پہلی مرتبہ عالمی چمپئن ہی نہیں بنی بلکہ اس نے ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ایک منفردعالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے ۔ورلڈ کپ 2010میں اسپین کی ٹیم نے تو کمال ہی کر دیا،جسے پہلے ہی میچ میں سوئٹزرلینڈ کے ہاتھوں ایک صفر سے شکست ہوئی،اس نے ناک آؤٹ مرحلے کے تمام میچز اسی اسکور سے جیتے،پہلے پرتگال کو ایک صفر سے مارا،پھر پیراگوئے کے خلاف اسی اسکور سے کامیابی حاصل کی۔سیمی فائنل میں جرمنی کی چھٹی کی اور اسکور ایک صفر ہی رہا،یہاں تک کے ہالینڈ کیخلاف فائنل کا اسکور بھی یہی تھا یعنی ایک صفر،اور اس طرح اسپین کی ٹیم ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کے ساتھ پورے ٹورنامنٹ میں سب سے کم یعنی صرف آٹھ گول بنا کر ورلڈ چمپئن بن گئی ۔1970 کے میگاایونٹ میں برازیل نے 19گول بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا،جبکہ کم گول کا ریکارڈ اسپین سے پہلے مشترکہ طور پر اٹلی انگلینڈ اور برازیل کے نام تھا،جنہوں نے مختلف ٹورنامنٹس میں گیارہ گیارہ گول کر کے ورلڈ کپ جیتا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.