تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ نچلی ترین سطح پر پہنچ گیا

جنگ نیوز -
کراچی …ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بے قابوہوگیا۔ملکی زرمبادلہ تاریخ کی بلندی پر پہنچنے کے باوجود ڈالر کے مقابلے میں روپیہ نچلی ترین سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق آج ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی ڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھا گیا اور ہفتے کے پہلے روز ہی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں9 پیسے کا اضافہ اور یہ ٹریڈنگ کے دوران85 روپے77پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا ۔ معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی گرتی ہوئی قدر سے ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ اس کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ مجموعی پیداوار میں اضافہ کرکے برآمد ات کے ذریعے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.