تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ایران جیسی حکومتوں کو جوہری اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،اسرائیل

جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز… اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران جیسی غیر معقول حکومتوں کو جوہری اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، یہ خیال کرنا غلطی ہوگی کہ ایران کے ارادے کو روکا جا سکتا ہے۔ امریکی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہاکہ ایران صرف اور صرف جوہری ہتھیاروں کی تیاری کیلئے نیوکلیئر پروگرام کو آگے بڑھا رہا ہے جو انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں ایران کو جوہری ہتھیاروں کے بنانے سے روکا نہیں جا سکے گا، ایران پر کوئی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، ہم ایران جیسی غیر معقول حکومتوں کو جوہری اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایران آج کا واحد دہشت گرد خطرہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین براہ راست مذاکرات کے جلد آغاز کیلئے (کل) منگل کو مصری صدر حسنی مبارک سے ملاقات کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.