5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کولمبیا : سیکورٹی فورسز کا باغی تنظیم کے جنگجوؤں پر حملہ ،12 ہلاک
جنگ نیوز -
بگوٹا…جنگ نیوز…کولمبیا کی سیکورٹی فورسز نے باغی تنظیم فارک کے سربراہ گوہلرمو سائنز کی سیکورٹی پر مامور جنگجوؤں پر حملہ کر کے 12 کو ہلاک کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وسطی صوبہ نومیلا میں باغی تنظیم فارک کے خلاف فضائیہ، فوج اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے بعد جائے وقوعہ سے 8 مرد اور 4 خواتین جنگجوؤں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ہلاک ہونے والی خواتین میں مارلینی رونڈن بھی شامل تھی جو گویلرمو کے حفاظتی گارڈ کی سربراہ تھیں۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق باغی تنظیم کے سربراہ گویلرمو سیکورٹی فورسز کے محاصرے میں آگئے ہیں اور ان کی ہلاکت یا زندہ گرفتاری صدر جوان مینول کی حکومت کیلئے ایک بڑی سیاسی کامیابی ہوگی۔