5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ایس ای سی پی میں کمشنرز کی خالی اسامیوں پر تقرری کا عمل روکدیا گیا
جنگ نیوز -
کراچی …سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں کمشنرز کی خالی اسامیوں پر موزوں امیداوار نہ ملنے پر تقرری کا عمل روک دیا گیا۔وزارت خزانہ حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ سکیورٹیز اینڈ ایکس چین کمیشن میں کمشنرز کی3 سے زائد خالی اسامیوں پر موزوں کیلئے مناسب امیدواروں کی عدم ستیابی کے باعث تقرری کا عمل روک دیا گیا ہے۔ ایس ای سی پی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کمشنرز کیلئے سامنے آنے والے امیدواروں کو نامناسب قرار دے دیا گیا جبکہ وفاقی وزیر خزانہ ایس ای سی پی کے لیے موزوں امیداواروں کو تلاش کررہے ہیں۔وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ایس ای سی پی میں کمشنر کی ایک اسامی پر جس امیداوار کے تقرری کی سمری کی منظوری دی تھی اس پر سیکریٹری خزانہ نے ان ہدایات پر کئی ماہ گزرنے کے باوجود عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے مذکورہ امیدوار کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوسکا ہے۔