تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان مذاکرات 14 جولائی کو ہوں گے

جنگ نیوز -
اسلام آباد …جنگ نیوز… آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان مذاکرات 14 جولائی کو اسلام آباد میں ہوں گے جبکہ 5 اگست کو آئی ایم ایف اور وزارت کے درمیان پانچویں جائزے پر بات چیت کا آغاز دوبئی میں ہوگا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بہت جلد آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچنے والا ہے۔ مذاکرات میں پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ملنے والی رقم پر بات چیت کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات میں ”ویٹ“ یا جی ایس ٹی کے مسائل پر بھی بات چیت ہوگی تاہم اس سے رقم ملنے میں رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی۔5 اگست کے مذاکرات پالیسی کی سطح پر ہوں گے۔ پانچویں جائزے کے ان مذاکرات میں حکومت کی طرف سے پیش کردہ بجٹ 2010-11ء میں لیے گئے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.