تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بنگلہ دیش بہت جلد افغانستان میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دے گا،وزیرخارجہ

جنگ نیوز -
ڈھاکہ…جنگ نیوز… بنگلہ دیش بہت جلد افغانستان میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دے گا۔ یہ بات بنگلہ دیش کی وزیر خارجہ ڈاکٹر دیپو مونی نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ بنگلہ دیشی وزیر خارجہ نے کہا کہ سفارت خانے کی عمارت کیلئے جگہ کا انتخاب کرنے کیلئے سرکاری حکام پر مشتمل ٹیم جلد کابل روانہ ہوگی۔ 1989ء میں سویت فوج کے انخلاء اور خانہ جنگی کے بعد بنگلہ دیش نے کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا تھا۔ بنگلہ دیش کی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اب جبکہ افغانستان سارک کارکن ملک ہے ایسے حالات میں افغانستان میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کیلئے اقدامات کا آغاز کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.