تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاہور: سیشن جج کیخلاف وکلاء کا احتجاج، ججوں کی گاڑیوں پر پتھراؤ

جنگ نیوز -
لاہور…سیشن کورٹ لاہور میں سیشن جج زوار احمد شیخ کے خلاف وکلا کی جانب سے احتجاج کے دوران ججوں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا گیا۔دوسری جانب لاہور کی عدالتوں کے سول جج احتجاجاً پندرہ روز کی چھٹی پر چلے گئے۔ وکلا کاکہناتھاکہ کہ سیشن جج زوار احمد شیخ کے ناروا روئیے کے خلاف لاہور ڈسٹرکٹ بارمیں ان کی ٹرانسفر کی قراردادمنظور کی گئی جس کے بارے میں سپریم کورٹ کوبھی آگاہ کردیاگیاتھا۔ سیشن جج زواراحمد شیخ سے وکلا کی جانب سے عدالت میں نہ آنے کی درخواست کی گئی تھی مگرآج صبح وہ عدالت میں آگئے جس کے بعد وکلا کواحتجاج کرناپڑا۔وکلا نے ججز کے چیمبرز کو تالے لگانے کی کوشش بھی کی مگر پولیس کی بھاری نفری نے انہیں روک لیا۔وکلا کا کہناتھاکہ لاہور کی تمام عدالتوں کے ججز کو سیشن کورٹ میں بلاکرسیشن جج زواراحمدشیخ نے یونین بازی کی کوشش کی ہے ۔بعدازاں جب جج صاحبان سیشن کورٹ سے روانہ ہونے لگے تووکلا نے ان کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اوران کے خلاف نعرے بازی کی ۔دوسری طرف لاہورکے تما م سول عدالتوں کے جج پندرہ روز کی احتجاجاً چھٹی پر چلے گئے۔ چھٹی کی درخواست میں جج صاحبان نے موقف اختیار کیاکہ لاہور بار کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں اورکام نہیں کرنے دیاجارہاہے۔سیشن جج زواراحمد شیخ کی روانگی کے بعد وکلا منتشرہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.