تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ہنزہ: التت کیمپ کے متاثرین کا اسپل وے کی طرف احتجاجی مارچ

جنگ نیوز -
ہنزہ …ہنزہ میں واقع التت کیمپ میں باقی رہ جانیوالے افراد نے بھی حکومتی ریلیف پیکیج کو مسترد کرتے ہوئے اسپل وے کی طرف مارچ شروع کردیا ہے۔ جن میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ہنزہ کے التت کیمپ میں موجود عطاآباد اور سرٹ کے باقی رہنے والے آئی ڈی پیز نے بھی اسپل وے کی جانب مارچ شروع کردیا ہے۔ ان میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہیں۔کچھ روز قبل التت کیمپ میں موجود ان متاثرہ خاندانوں کے مرد اپنے تباہ شدہ علاقوں کی طرف جاچکے ہیں۔ جن کی تعداد تقریباً چار سو سے زائد تھی۔آج مارچ کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مناسب ریلیف پیکیج کے اعلان نہ ہونے کے باعث وہ بھی اپنے تباہ شدہ علاقوں کی طرف مارچ کریں گے۔ اس جلوس کو روکنے کیلئے کوئی کوشش نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی انتظامیہ کا کوئی رکن ان سے بات چیت کیلئے آیا ہے۔التت کیمپ میں عطاآباد اور سرٹ کے تقریباً1200 افراد موجود تھے۔ واضح رہے کہ کہ تباہ شدہ علاقوں میں وقفے وقفے سے لینڈ سلائڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.