5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میںآ ٹاملوں کی پانچویں روز بھی ہڑتال جاری
جنگ نیوز -
کوئٹہ …کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں فلورملز کی ہڑتال آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔فلورملزایسوسی ایشن کا کہناہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔فلورملزایسوسی ایشن کے مطابق صوبے کی فلورملزآٹے کی نقل وحمل پر پابندی کے فیصلے کیخلاف احتجاجاً بند ہیں۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے لیکن اس کی آزادانہ نقل و حمل پر پابندی لگاکر بلوچستان کے عوام کو گندم کی بھرپور فصل کے فوائد سے محروم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہڑتال کے دوران بلوچستان کی فلور ملوں میں نہ تو گندم کی پسائی ہورہی ہے اور نہ ہی مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہر کی اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ بلوچستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شریف آغا نے بتایا کہ آل پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کا وفد آج وفاقی وزیر خوراک سے ملاقات کرے گا جس میں بلوچستان سے فلور ملزایسوسی ایشن کی نمائندگی سینٹرل کمیٹی کے ممبرظہورآغا کررہے ہیں ۔