5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بلوچستان یونیورسٹی:60اراکین پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق مکمل
جنگ نیوز -
کوئٹہ … بلوچستان یونیورسٹی کوموصول ہونے والی60اراکین پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کاکام مکمل ہوگیا۔ بلوچستان یونیورسٹی کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ یونیورسٹی کو سات جولائی کو ہائر ایجوکیشن کمیشن سے60اراکین اسمبلی کی ڈگریاں تصدیق کیلئے موصول ہوئی تھیں جن میں سینیٹرز،ایم این اے، اور ایم پی ایز کی ڈگریاں شامل تھیں۔یونیورسٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی ان کے بھائی سینیٹر لشکری رئیسانی سمیت تمام اراکین پارلیمنٹ کی اسناد درست ثابت ہوئیں تاہم ان ڈگریوں کی حتمی تصدیق کیلئے بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلرعبدالنبی کی سربراہی میں ایک اجلاس ہورہا ہے جس کے بعد یہ ڈگریاں ہائرایجوکیشن کمیشن کو واپس بھیج دی جائیں گی۔