تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جنوبی افریقہ :نیا دریافت شدہ پھول Vuvuzelaکے نام سے منسوب

جنگ نیوز -
جوہانسبرگ…سی ایم ڈی…جنوبی افریقہ میں جاری FIFAفٹ بال ورلڈ کپ2010کا میلہ گو اختتام پذیر ہوگیا لیکن اس ملک نے اس عظیم میلے کی میزبانی کی یادیں ہمیشہ تازہ رکھنے کا مستقل انتظام کرلیا ہے۔جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں Irisنامی پھول دار پودے کے خاندان سے تعلق رکھنے والانیا پھول دریافت ہوا ہے جسے فٹ بال ورلڈ کپ میں مقبول ہونے والے باجےVuvuzelaکے نام سے منسوب کردیا گیاہے۔جنوبی افریقہ کےNational Biodiversity Instituteکے ترجمان کے مطابق اس پودے کا یہ پیلے رنگ کا پھول اس بن سُر کے باجے کی رنگت سے بے پناہ مشابہت رکھتا ہے لہٰذااسےMoraea Vuvuzelaکا نام دیا گیا ہے ۔جنوبی افریقی فٹ بال شائقین کی جانب سے فخریہ طور پر منظرِ عام پر آنے والے اس خاص باجے سے منسوب کیے گئے اس پھول کے ذریعے جنوبی افریقہ کی فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے کے اعزازکو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.