5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کوہاٹ: قبائلی سردارکے حجرے میں خودکش دھماکا
جنگ نیوز -
کوہاٹ . . . کوہاٹ کے علاقے خواصی بانڈہ میں خودکش حملہ کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق خواصی بانڈہ میں علاقے کی ممتاز شخصیت اور قبائلی سردار ملک ثواب خان کے حجرے میں ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ دھماکے سے ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔