5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ہر قسم کے سرطان کا علاج دریافت کرلیا گیا
جنگ نیوز -
لندن . . . سی ایم ڈی . . . کینسر کے مریضوں کے لئے مایوسی کے بادل چھٹ گئے کیونکہ اب کینسر کا علاج دریافت کرلیا گیا ہے۔ لندن کی ایک یونیورسٹی میں ایسی دوا تیار کر لی گئی ہے جوچھاتی کے سرطان اور پیٹ کے سرطان سمیت ہر قسم کے کینسر کی رسولیوں کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دوا انجیکشن کی صورت میں مریضوں کے جسم میں داخل کی جاتی ہے جس کا باقائدہ استعمال کینسر کی رسولیوں کے سُکڑنے اور پھر ختم ہونے کا باعث بنے گا۔ اس دوا کی بدولت نہ صرف کینسر کی رسولیاں ختم ہونگی بلکہ اس کی جڑیں جسم کے دیگر حصوں میں بھی نہیں پھیلیں گی۔ واضح رہے کہ اگلے پانچ سالوں میں دنیا بھرکے مریض اس دوا سے استفادہ کرسکیں گے۔