5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مصر میں فرعونوں کے دو نئے مقبرو ں کی دریافت
جنگ نیوز -
قاہرہ . . . سی ایم ڈی . . . مصرمیں آثار قدیمہ کے ماہرین نے فراعینِ مصرکے دونئے مقبرے دریافت کیے ہیں۔مصر کے درالحکومت قاہرہ کے قریب دریافت ہونے والے ان مقبروں کو انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔ماہر ین آثارِ قدیمہ کے مطابق یہ مقبرے 4ہزار 200 سال پرانے ہیں اوران میں سے ایک قبر فرعون Shendwas جبکہ دوسری قبر اس کے بیٹے Khonsu کی ہے۔ان مقبروں کے دروازوں پر مختلف رنگوں میں عبارت لکھی گئی ہے جو آج بھی بالکل صاف حالت میں موجود ہیں اور انہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کل ہی انہیں پینٹ کیا گیا ہو۔مقبروں کے دورازوں پر لکھی گئی تحریر سے اندازہ ہوتاہے کہ یہ مقبرے کسی اہم حکومتی عہدیداروں کے ہیں۔ان مقبروں سے فراعین کے زیر استعمال کئی قیمتی اشیاء بھی ملی ہیں۔