تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسپین:بین الاقوامی کبڈی میلہ25جولائی کو منعقد ہوگا

جنگ نیوز -
بارسلونا . . . رضا چوہدری/نمائندہ جنگ . . . بارسلونا کبڈی ایسوسی ایشن اسپین اورپاکستانی کمیونٹی بارسلونا کے زیراہتمام 25جولائی کو شاندار کبڈی میلہ منعقد ہوگا اس موقع پر فرانس ،جرمنی، اٹلی،اسپین کی کبڈی کی ٹیموں کے علاوہ دیگر ممالک سے کبڈی کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوگا ۔ وفاقی وزیر دفاع چوہدری احمد مختارکی بطور مہمان خصوصی شرکت متوقع ہے ۔واضع رہے کہ یورپی ممالک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نوجوانوں پر مشتمل کبڈی کی بہترین ٹیموں کے درمیان اکثر وبیشتر مقابلے خصوصی طور وطن عزیز کے قومی تہواروں پر خصوصی مقابلے کے ٹورنامنٹ منعقد کیئے جاتے ہیں جن کو مقامی لوگ بھی بھاری تعداد میں دیکھتے اور لطف اندوز ہوتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.