5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اترپردیش میں بم دھماکا، ریاستی وزیرشدید زخمی ،ڈرائیور اور محافظ ہلاک
جنگ نیوز -
الہ آباد . . . جنگ نیوز . . . بھارتی ریاست اترپردیش کے ادارہ جاتی مالیات اور عدالتی ٹیکس کے وزیر نندگوپال گپتا بم حملے میں شدید زخمی ہونے کے باعث کومہ میں چلے گئے۔دھماکے میں ڈرائیور اور محافظ ہلاک جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے- بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیر کے گھر کے باہر موٹر سائیکل میں نصب شدہ بارودی مواد اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب نندگوپال گپتا اپنے ڈرائیور اور محافظ کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ کر گھر سے باہر جا رہے تھے دھماکے کے نتیجے میں ڈرائیور اور محافظ موقع پر ہلاک جبکہ وزیر سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کواسپتال پہنچایا جہاں بھارتی وزیر شدید زخمی ہونے کے باعث کومہ میں چلے گئے ہیں۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا،تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔