تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امریکی سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

جنگ نیوز -
راولپنڈی . . . جنگ نیوز . . . پاکستان میں تعینات امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹر سن نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹر سن نے جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی۔اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون، پاک افغان سرحدی صورتحال، امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے دورہ پاکستان، پاک امریکا اسٹریٹیجک ڈائیلاگ برائے دفاع، سکیورٹی اور تعاون اور افغانستان میں جنرل پیٹریاس کی بطور ایساف کمانڈر تعیناتی کے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.