تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

انسدادپولیو مہم شروع، رواں برس چھ ماہ میں 29کیسز سامنے آچکے

جنگ نیوز -
کراچی . . . ملک بھر میں پولیو کیخلاف3روزہ قومی مہم کا آغاز ہوگیا، 3کروڑ 80 لاکھ بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک میں2010کے پہلے6ماہ کے دوران پولیو کے29کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے سات کا تعلق بلوچستان سے ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق پانچ سال سے کم عمر بچوں کو موٹروے اور ہائی وے ٹول پلازوں، ڈاک خانوں اور نادرا کے دفاتر اور موبائل ٹیمیں پولیو کے قطرے پلائیں گی۔پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی عوام میں مہم کے بارے میں آگاہی کیلئے نوے لاکھ ایس ایم ایس بھیجے گی۔ جنوبی وزیرستان، اورکزئی ایجنسی، مہمند ایجنسی میں مہم نہ ہونے کی وجہ سے ایک لاکھ 75 ہزاربچے پولیوکے قطروں سے محروم رہ جائیں گے۔ملک بھر میں پولیو سے بچاو کی مہم گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہے لیکن اس کے باوجود رواں سال کے دوران ملک بھر میں پولیو کے29کیس سامنے آچکے ہیں ،جن میں سے سات بلوچستان میں ہیں ۔ محکمہ صحت کے مطابق2005سے اب تک بلوچستان میں پولیو کے55کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے17 ضلع قلعہ عبداللہ،14کوئٹہ،5جعفر آباد،4پشین ،3نصیر آباد ،دودو کیسز لورالائی،شیرانی،اور چاغی میں منظر عام پر آئے جبکہ6اضلاع میں پولیو کے ایک ایک کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبہ خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں تین روزہ مہم کے دوران59 لاکھ58 ہزاربچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے ۔پشاور میں سات لا کھ56 ہزار بچوں کو دوا دی جائے گی۔خیبر ایجنسی میں86 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔تاہم تحصیل باڑہ اور وادی تیراہ میں کرفیو کے باعث ہزاروں بچے حفاظتی قطروں سے محروم رہ جائیں گے ۔ایجنسی سرجن ڈاکٹرشکیل کے مطابق تین روزہ مہم کے دوران تحصیل لنڈی کوتل اور تحصیل جمرود کیلئے273ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے پلائیں گے۔قبائلی عمائدین نے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کا اعلان کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مہمند، اورکزئی، جنوبی وزیرستان ایجنسیوں کے کئی مقامات پر پولیوکیخلاف مہم نہ ہونے سے1لاکھ75ہزاربچے ویکسین سے محروم رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.