تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

یمن میں کارروائی، القاعدہ کے 8 مبینہ ارکان گرفتار

جنگ نیوز -
صنعا . . . جنگ نیوز . . . یمن کی حکومت نے ایک کارروائی کے دوران القاعدہ کے8 مبینہ ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔صنعا میں وزارت دفاع سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ایک اڈے پر چھاپہ مارا اور القاعدہ سے منسلک ایک گروہ کے دو رہنماؤں سمیت 8 ارکان کو گرفتار کرلیا۔وزارت دفاع نے کہا کہ اس کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار جاں بحق ہوئے ۔ گرفتار دہشت گرد جنوبی علاقوں میں یمنی فوج اور حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.