5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چین میں طوفانی بارش،ہلاکتوں کی تعداد4سو ہوگئی، ایک کروڑ70 لاکھ سے زائد متاثر
جنگ نیوز -
بیجنگ . . . جنگ نیوز . . . جنوبی چین میں شدیدبارشوں اور طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد4 سو ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی چین کے نو صوبوں میں شدید بارشوں، طوفان، مٹی کے تودے اور لینڈ سلائیڈنگ سے ایک کروڑ ستر لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ ہزاروں مکانات منہدم ہوگئے، جبکہ کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ طوفان اور حادثات کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار سو ہوگئی ہے۔ہزاروں افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ متعدد علاقوں میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران مزید طوفان کا خدشہ ہے جس سے دریاوٴں کے بند ٹوٹ سکتے ہیں اور سیلابی ریلے سے انسانی آبادیاں متاثر ہوسکتی ہیں۔ طوفان سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ ایک ارب ڈالر سے زیادہ لگایا گیا ہے، جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔