5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارت پانچ سال کے دوران 8 ہزار سے زائد بنگلہ دیشی باشندے گرفتار
جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . جنگ نیوز . . . بھارت میں گزشتہ پانچ برس کے دوران آٹھ ہزار سے زائد بنگالیوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دارالحکومت دہلی پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پانچ سال میں دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں 8360 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق 4310 افراد کو مشرقی اور شمالی دہلی جبکہ ساڑھے تیرہ سو افراد کو وسطی علاقوں سے گرفتار کیا گیا ان تمام افراد پر غیرقانونی طور پر قیام کے علاوہ مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔