5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
یش راج فلمزپروڈکشن ہاؤس نوجوان نسل پر مبنی فلم ڈویژن متعارف کروائے گا
جنگ نیوز -
ممبئی . . . سی ایم ڈی . . . بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے پروڈکشن ہاؤسز میں سے ایک یش راج فلمزنوجوان نسل پر مبنی فلم ڈویژن متعارف کروارہا ہے جو نوجوان طبقے کے موضوعات کواپنا محور بنائے گا۔یش راج یوتھ نامی یہ ڈویژن نئی نوجوان نسل اوران کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لیے کام کرے گا۔اس ڈویژن میں کام کرنے والے تمام اداکار،ہدایتکاراوراسکرپٹ رائٹرحتیٰ کے تمام عملہ بھی نوجوان نسل پر مبنی ہوگا۔واضح رہے کہ پچھلے سال یش راج فلمزنامی اس پروڈکشن ہاؤس نے چھوٹی اسکرین کی دنیا میں بھی اپنے قدم رکھے تھے جسکے بعد اب نوجوان نسل سے یہ نیا تعلق استوار کرنا اسے تمام طبقوں میں یکساں مقبول بنادے گا۔