5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
افغانستان میں طالبان مزاحمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا،ترجمان اتحادی افواج
جنگ نیوز -
کابل .. . . .. .. جنگ نیوز…افغانستان میں اتحادی افواج کے ترجمان جنرل جوزف بولز نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان مزاحمت میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق کابل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اتحادی افواج کے ترجمان جنرل جوزف نے کہا کہ افغانستان میں اتحادی افواج کے خلاف مزاحمت میں کوئی اضافہ نہیں ہورہا ہے اور آنے والے افغان پارلیمانی انتخابات کو ملتوی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مزاحمت کو کنارے لگا رہے ہیں اور اس کا دم نکل رہا ہے۔