5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
افغانستان میں امریکی کمانڈرجنرل پیٹریاس کی جنرل کیانی سے ملاقات
جنگ نیوز -
راولپنڈی .. . . .. . افغانستان میں امریکی فوج کے نئے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے راول پنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کرکے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون پرتبادلہ خیال کیاہے۔ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ رہنے والے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو حال ہی میں افغانستان میں امریکی کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ان کی جنرل اشفاق کیانی سے یہ پہلی ملاقات تھی۔اس موقع پر اسلام آباد میں امریکا کی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن بھی شریک تھیں۔ ملاقات میں افغانستان کی صورت حال، پاک افغان سرحدی امور سمیت دو طرفہ دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔