تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

چینی ذخیرہ اندوزں کے سدباب کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کرینگے، حفیظ شیخ

جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . . .. . .وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی آئندہ چینی کی ایسی حکمت عملی تیار کرے گی کہ ذخیرہ اندازوں کو لالے پڑ جائیں گے۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ملک میں اس وقت ملک میں 12 لاکھ 46 ہزار ٹن چینی موجود ہے جبکہ ماہانہ کھپت دو لاکھ 78 ہزار ٹن ہے۔ اس طرح یہ چینی اکتوبر تک کی ضروریات پوری کرسکتی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت چینی مہنگی نہیں ہونے دے گی اورقیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی درآمد میں رکاوٹیں پیداکرنے کی شوگر مافیا کی سازشیں ناکام ہوں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.